Monday , January 22 2018
Home / پاکستان / 16 سال سے لا ولد پاکستانی کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش

16 سال سے لا ولد پاکستانی کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش

کراچی ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان میں ایک خاتون نے اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے باوجود 16 سال تک بے اولاد رہنے کے بعد پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ایک بچی پیدائش کے بعد انتقال کر گئی۔ تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور ماں خیریت سے ہیں۔کراچی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس بے اولاد پاکستانی جوڑے کے ہاں ان پانچ جڑواں بچوں کی

کراچی ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان میں ایک خاتون نے اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے باوجود 16 سال تک بے اولاد رہنے کے بعد پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ایک بچی پیدائش کے بعد انتقال کر گئی۔ تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور ماں خیریت سے ہیں۔کراچی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس بے اولاد پاکستانی جوڑے کے ہاں ان پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش جنوبی پاکستان کے اسی بندرگاہی شہر میں ہوئی۔ اس خاتون کے شوہر ظاہر خان نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان کی شادی سولہ سال قبل ہوئی تھی۔ ظاہر خان اور ان کی اہلیہ کی خواہش تھی کہ وہ بھی والدین بنیں لیکن شادی کے سولہ سال بعد تک ان کے ہاں کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی۔پھر جب ظاہر خان کی اہلیہ حاملہ ہوئیں تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ ظاہر خان نے کہا کہ ’’ہمارے ہاں چہارشنبہ 17 ستمبر کے روز پانچ جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ ان میں سے چار بیٹیاں تھیں اور ایک بیٹا‘‘۔کراچی کے اس ہسپتال کی گائنی کالوجسٹ حنا تیمور کے مطابق زچہ کی عمر 30 اور 40 سال کے درمیان ہے اور وہ اپنے ہاں ان بچوں کی پیدائش پر بے تحاشا خوش ہے۔

TOPPOPULARRECENT