Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / 16 ویں بوسٹن کپ کا شایان شان اختتام

16 ویں بوسٹن کپ کا شایان شان اختتام

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی دنیش مونگیا نے 9 مئی کو یہاں اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے گراؤنڈ میں 16 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کے گر بتائے ۔ یہ ٹورنمنٹ جو بوسٹن مشن ہائی اسکول ؍ جونیر کالج کالے پتھر تاڑبن انتظامیہ کے زیراہتمام گزشتہ 16 برسوں سے ہر سال پابندی ک

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی دنیش مونگیا نے 9 مئی کو یہاں اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے گراؤنڈ میں 16 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کے گر بتائے ۔ یہ ٹورنمنٹ جو بوسٹن مشن ہائی اسکول ؍ جونیر کالج کالے پتھر تاڑبن انتظامیہ کے زیراہتمام گزشتہ 16 برسوں سے ہر سال پابندی کیساتھ منعقد ہورہا ہے ۔ اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن میں کھیلے گئے U-14اور U-16 میں دونوں شہروں حیدرآباد ؍ سکندرآباد کی زائد از 100 ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ میاچس ڈے ؍ نائیٹ کھیلے گئے۔ 9 مئی سے جاری یہ ٹورنمنٹ 15 مئی کو ختم ہوا ۔ فائنل میچ انڈر 14 زمرہ میں موچکنڈہ اور ایس سی ایف گرین کے درمیان کھیلا گیا جو ایف سی گرین نے 33 رنز سے جیتا ۔ اسی طرح انڈر 16فائنل میچ ایس سی ایف ڈبلیو اور ایس اے ایم کے درمیان کھیلا جو ایس سی ایف بلیو نے 8 وکٹ سے جیتا ۔ شاکر احمد نے تمام کھلاڑیوں کو انعامات عطا کئے ۔

TOPPOPULARRECENT