Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / 16 ڈسمبراجتماعی عصمت ریزی میری بیٹی کا نام جیوتی سنگھ ہے : ماں

16 ڈسمبراجتماعی عصمت ریزی میری بیٹی کا نام جیوتی سنگھ ہے : ماں

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں تین سال قبل میڈیکل طالبہ کی چلتی بس میں اجتماعی عصمت ریزی اوراذیت رسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس نے سارے ملک کو دہلا کر رکھ دیا۔ آج اس شرمناک واقعہ کے تین سال مکمل ہوئے جبکہ اس طالبہ کی ماں نے ساری دنیا کے سامنے اپنی بیٹی کے نام کا انکشاف کیا۔ دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک یادگار جلسہ میں آشا دیوی نے کہا کہ ’’میری بیٹی کا نام جیوتی سنگھ تھا اور مجھے اس کا نام بتانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہوگی‘‘۔ انہوں نے بمشکل اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کا نام بتانے میں کوئی شرمندگی نہیں جو متاثر ہوئے، انہیں اپنے نام مخفی نہیں رکھنا چاہئے۔ اس کے برعکس جنہوں نے یہ گھناؤنا جرم کیا، انہیں شرمندہ ہوکر اپنا نام چھپانا چاہئے۔ آشا دیوی نے کہا کہ آج سے ہر شخص میری بیٹی کو جیوتی سنگھ کے نام سے یاد کرے۔ عصمت ریزی کا ارتکاب کرنے والے 6 افراد میں ایک جو نابالغ ہے، 19 ڈسمبر کو اسے رہا کیا جانے والا ہے۔ آشا دیوی نے کہا کہ اس واقعہ کے تین سال ہونے پر مجرم کو آزاد کیا جارہا ہے۔ ایسے میں انصاف کہاں ہے؟

TOPPOPULARRECENT