Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / 17 ویں بوسٹن کپ کا ہفتہ کو آغاز ایس سی ایف گراؤنڈز پر سابق کرکٹر ایم وی نرسمہا راؤ افتتاح کرینگے

17 ویں بوسٹن کپ کا ہفتہ کو آغاز ایس سی ایف گراؤنڈز پر سابق کرکٹر ایم وی نرسمہا راؤ افتتاح کرینگے

حیدرآباد ، 11 مئی (پریس نوٹ) بوسٹن کپ 2016ء جو دونوں شہروں کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ ہے، اس کا 17 واں ایڈیشن ہفتہ 14 مئی کو یہاں ایس سی ایف گراؤنڈز، مانصاحب ٹینک میں شروع ہوگا۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول، کالاپتھر، تاڑبن اس سالانہ ایونٹ کا اہتمام اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن (ایس سی ایف) کی شراکت سے کرتا ہے۔ کرسپانڈنٹ بوسٹن اسکول محمد شاکر احمد نے بتایا کہ سابق انڈین کرکٹر ایم وی نرسمہا راؤ بوسٹن کپ کا افتتاح صبح 9:00 بجے کریں گے اور گوئند راج سابق ٹسٹ کرکٹر، مومن پٹیل سابق رانجی کھلاڑی اعزازی مہمانان ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد پُراثر پروگرام رہے گا۔ بانی ایس سی ایف سائی بابا سابق رانجی کھلاڑی اور شاکر احمد بوسٹن کپ کی 16 سالہ سفر کی مختصر رپورٹ پیش کریں گے۔ محمد فاروق سکریٹری سی سی او بی تقریب کی صدارت کریں گے۔ ہفتہ طویل ٹورنمنٹ U-12، U-14 اور U-16 زمروں پر مشتمل ہے، جہاں زائد از 100 ٹیمیں باوقار کپ حاصل کرنے مسابقت کریں گے۔ دیگر تفصیلات کیلئے محمد فردوس شریف (9391506747) سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT