Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / 19 میانماری شہری مغربی بنگال میں کارآمد سفری دستاویزات کے بغیر گرفتار

19 میانماری شہری مغربی بنگال میں کارآمد سفری دستاویزات کے بغیر گرفتار

مالدا (مغربی بنگال) 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 19 میانماری شہری جو مبینہ طور پر کام کی تلاش میں دہلی جارہے تھے، ضلع مالدا کے ایک ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلئے گئے۔ جی آر پی کے عہدیدار نے کہاکہ 19 میانماری شہری بشمول 11 خواتین اور پانچ بچے مشتبہ انداز میں سمسی اسٹیشن میں کل رات گھومتے ہوئے دیکھے گئے تھے جب جی آر پی کے ارکان عملہ نے اُن سے تفتیش کی اور اُنھیں یہ جاننے پر گرفتار کرلیا کہ اُن کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ وہ بنگلہ دیش سے 10دن قبل ہندوستان آئے تھے اور مغربی بنگال میں پہاڑی سرحدی علاقہ جنوبی دیناج پور ضلع سے داخل ہوئے تھے، اُنھوں نے سمسی سے کٹیہار ٹرین کے ذریعہ جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کٹیہار ریاست بہار میں ہے۔ وہ وہاں سے ملازمت کی تلاش میں بعدازاں دہلی جانے والے تھے۔
پاکستان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی ممتا کی مذمت
کولکتہ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج پاکستان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ میں طلبہ کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے سرکاری ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ یہ المناک خبر ہے کہ بچہ خان یونیورسٹی کے 20 طلبہ کو گولی مار کر ہلاک اور دیگر 50 کو زبردست مسلح دہشت گردوں نے زخمی کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT