Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / 1971 ء سے قبل کے بنگلہ دیشی شہری ہندوستانی: ہائی کورٹ

1971 ء سے قبل کے بنگلہ دیشی شہری ہندوستانی: ہائی کورٹ

شیلانگ ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک تاریخی فیصلہ میں کہا کہ ایسے بنگلہ دیشی شہری جو 24 مارچ 1971 ء سے قبل اس ریاست میں بس گئے ہیں، انہیں ہندوستانی شہری کا موقف حاصل ہوگا اور ان کا نام رائے دہندوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے انہیں رائے دہی کا بھی پورا حق ہوگا۔ یہ فیصلہ ان 40 پناہ گزین بنگلہ دیشی شہریوں کی جانب سے داخل کردہ ایک درخواست کی سماعت کے بعد دیا گیا ۔ جہاں انہوں نے شکایت کی تھی کہ ضلع انتظامیہ یہ کہہ کر ان کے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل نہیں کر رہا ہے کہ ان کی شہریت مشکوک ہے ۔ اس طرح جسٹس ایس آر سین نے 15 مئی کو فیصلہ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر پوجا پانڈے کو ہدایت کی تھی کہ درخواست گزاروں کے پاس سے ضبط شدہ سرٹیفکٹس انہیں واپس کردیئے جائیں اور آئندہ انتخابات کے انعقاد سے قبل ان کے نام رائے دہندگان کی فہرست میں شامل کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT