Tuesday , December 18 2018

2مئی کو باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ

لاس ویگاس ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیک یاؤ 2 مئی کو لاس ویگس میں مدِمقابل ہوں گے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلوئڈ اور فلپائن کے 36 سالہ مینی اپنے دور کے سب سے بہترین باکسر مانے جاتے ہیں۔فلوئڈگزشتہ 47 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ مینی کو 64

لاس ویگاس ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیک یاؤ 2 مئی کو لاس ویگس میں مدِمقابل ہوں گے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلوئڈ اور فلپائن کے 36 سالہ مینی اپنے دور کے سب سے بہترین باکسر مانے جاتے ہیں۔فلوئڈگزشتہ 47 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ مینی کو 64 مقابلوں میں سے 57 میں کامیابی اور پانچ میں شکست ہوئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس لڑائی سے 162 ملین پاؤنڈز کی آمدنی ہوگی۔ اس سے قبل 2013 میں فلوئڈ اور سول ایلوریز کے درمیان ہوئے مقابلے سے 97 ملین پاؤنڈز کی آمدنی ہوئی تھی۔فلوئڈ نے اپنے ویب پیج پر لکھا دنیا کو جس کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا ہے فلوئڈ بمقابلہ مینی 2 مئی 2015 کو ضرور ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT