2000 کے نوٹس سعودی عرب میں نہیں چلیں گے

   

حیدرآباد۔25۔مئی (سیاست نیوز) ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے عازمین حج کی مدینہ منورہ روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاحال 7314 ہندوستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں 8 دن قیام کے بعد وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے ۔ مدینہ منورہ میں عازمین کی سہولت کیلئے حج مشن کے تین دفاتر و 15 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل قائم کیا گیا۔ میڈیکل ٹیمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسی دوران جدہ میں ہندوستانی کونسل جنرل محمد شاہد عالم نے ہندوستان سے آئے کوآرڈینیٹرس اور حج آفیسرس کے ساتھ اجلاس میں انتظامات سے واقف کرایا۔ کونسل جنرل نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ 2000 کے کرنسی نوٹس سعودی نہ لائیں۔ سعودی میں 2000 کے کرنسی نوٹ قبول نہیں کئے جائیں گے اور عازمین کو ریال لینے میں دشواری ہوگی۔ مکہ مکرمہ میں عزیزیہ کے مقام پر ہندوستانی عازمین حج کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ر