Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / نربھئے کیس کا اعادہ نوئیڈا سے دہلی تک چلتی کار میں بی پی اوورکر کا گینگ ریپ

نربھئے کیس کا اعادہ نوئیڈا سے دہلی تک چلتی کار میں بی پی اوورکر کا گینگ ریپ

نوئیڈا 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بی پی او ملازمہ کو یہاں گولف کورس میٹرو اسٹیشن کے قریب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے چلتی کار میں اجتماعی آبروریزی کا شکار بنایا اور پھر دہلی کی اکشردھام مندر کے قریب اُسے پھینک دیا گیا، پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ متاثرہ لڑکی نے دہلی پولیس سے ربط قائم کیا جس کے بعد اُسے نوئیڈا لاکر سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اے ایس پی ابھینندن نے کہاکہ مقدمہ درج کرنے کے بعد متاثرہ لڑکی کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ڈسمبر 2012 ء کے نربھئے کیس کی خوفناک یاد دلاتا ہے جس میں ایک لڑکی کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا شکار بنایا گیا تھا، جس پر ملک گیر غم و غصے کی لہر چھڑی۔ نیز کئی دیگر صدمہ انگیز جرائم بھی یاد آتے ہیں جو قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT