Wednesday , December 19 2018

2013 ء میں سزائے موت کی عالمی تعداد میں اضافہ

لندن۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پچھلے برس دنیا میں سزائے موت کی شرح 15فیصد بڑھی۔چین،عراق اورایران میں سب سے زیادہ مجرموں کوتختہ دارپرچڑھایاگیا جبکہ 2013 ء میں پاکستان میں کسی کو سزائے موت نہیں دی گئی۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق 2013 ء میں تقریباً آٹھ سو افراد کو سزائے موت دی گئی۔ چین، عراق اور ایران میں سب

لندن۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پچھلے برس دنیا میں سزائے موت کی شرح 15فیصد بڑھی۔چین،عراق اورایران میں سب سے زیادہ مجرموں کوتختہ دارپرچڑھایاگیا جبکہ 2013 ء میں پاکستان میں کسی کو سزائے موت نہیں دی گئی۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق 2013 ء میں تقریباً آٹھ سو افراد کو سزائے موت دی گئی۔ چین، عراق اور ایران میں سب سے زیادہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ 2013 ء میں 778 افراد کو موت کی سزا دی گئی جبکہ 2012 ء میں 682 مجرموں کوعدالتی حکم کے مطابق موت کی سزا دی گئی تھی۔

2012 ء کے مقابلے میں 2013 میں سزائے موت کے واقعات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ۔ سعودی عرب میں 79 اور امریکہ میں 39 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ایمنسٹی سکریٹری جنرل سلیل شیٹی کا کہنا ہے کہ صرف عراق اور ایران میں 538 افراد کو سزائے موت دی گئی ۔ادارے کے مطابق 2013 ء میں پاکستان، متحدہ عرب امارات اور گامبیا میں کسی بھی مجرم کی سزائے موت پرعملدرآمد نہیں کیاگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT