Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / 2014 میں جون تک فرقہ وارانہ کشیدگی کے 308 واقعات

2014 میں جون تک فرقہ وارانہ کشیدگی کے 308 واقعات

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا کو آج ایک اہم معاملہ سے واقف کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ جاریہ سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک میں ایک دو نہیں بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے 308 واقعات رونما ہوئے جن میں 56 واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے ۔ ریاستی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 51

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا کو آج ایک اہم معاملہ سے واقف کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ جاریہ سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک میں ایک دو نہیں بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے 308 واقعات رونما ہوئے جن میں 56 واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے ۔ ریاستی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 51 واقعات ، کرناٹک میں 44 ، راجستھان میں 33 ، بہار میں 32 اور گجرات میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 26 واقعات رونما ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے جملہ 823 واقعات کے منجملہ اترپردیش میں 247 واقعات ، مہاراشٹرا میں 88 ، مدھیہ پردیش میں 84 ، کرناٹک میں 73 ، گجرات میں 68 ، بہار میں 63 اور راجستھان میں 52 واقعات رونما ہوئے تھے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سال 2012 کے اعداد و شمار بھی بتاتے ہوئے کہا کہ 668 واقعات کے منجملہ اترپردیش میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 118 واقعات ، مہاراشٹرا میں 94 ، مدھیہ پردیش میں 92 ، کرناٹک میں 69 ، آندھرا پردیش میں 60 ، گجرات میں 57 ، کیرالا میں 56 ، اور راجستھان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 37 واقعات رونما ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT