Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / 2017 میں سب سے زیادہ گول کئی نامور فٹبالرس میںمسابقت

2017 میں سب سے زیادہ گول کئی نامور فٹبالرس میںمسابقت

زیورخ۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سال2017 کے ٹاپ اسکورر فٹبالر کے ایوارڈ کے لئے رونالڈو اور میسی کے علاوہ پولش کھلاڑی رابرٹ لیونڈوسکی بھی میدان میں ہیں اور اس وقت ان تینوں فٹبالرز کے گول کی تعداد53ہو چکی ہے جبکہ ایک دو دنوں میں مزید میچوں سے موقف تبدیل ہو سکتا ہے۔ پیرس سینٹ جرمین کے کولمبیائی اسٹار ایڈنسن کیوانی ان سے صرف ایک گول پیچھے ہیں جبکہ انگلینڈ کے تیزی سے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیری کین بھی اب تک 50گول کرکے ان کے تعاقب میں ہیں۔اس سال کے اختتام سے پہلے ہیری کین کو ان سب سے آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے کیونکہ وہ اپنے حریفوں کی نسبت ایک میچ زیادہ کھیلیں گے۔ان کھلاڑیوں کی جانب سے 2017میں کئے جانے والے گولز میں نیشنل ٹیم اور اپنے کلب کیلئے کئے گئے گول شامل کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT