Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / 2019ء میں بھی مودی ہی وزیر اعظم ہوں گے: نائیڈو

2019ء میں بھی مودی ہی وزیر اعظم ہوں گے: نائیڈو

نئی دہلی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا بہت جلد دنیا کی چند گنی چنی طاقتوں میں شمار کیا جائے گا اور خصوصی طور پر امریکہ اور چین کے ساتھ ہندوستان کی اصل مسابقت ہوگی۔ این ڈی اے کے سابق کنوینر اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ا

نئی دہلی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا بہت جلد دنیا کی چند گنی چنی طاقتوں میں شمار کیا جائے گا اور خصوصی طور پر امریکہ اور چین کے ساتھ ہندوستان کی اصل مسابقت ہوگی۔ این ڈی اے کے سابق کنوینر اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے نریندر مودی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیئے اور کہا کہ وہ نریندر مودی کی تائید برقرار رکھیں گے۔ نائیڈو نے کہا کہ نریندر مودی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل لیڈر ہیں۔ یاد رہے کہ نائیڈو کی ٹی ڈی پی این ڈی اے کی اہم حلیف جماعت ہے۔ ہندوستان کا بہت جلد ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوگا اور خصوصی طور پر امریکہ اور چین کے ساتھ ہماری اصل مسابقت ہوگی اور یہ کام صرف نریندر مودی ہی کرسکتے ہیں۔ ملک کی اس تعمیرکیلئے ہم نریندر مودی کے شراکت دار ہیں۔

لہذا ملک کو تمام بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے لئے اور اسے مزید ترقی دینے کیلئے ہم نریندر مودی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرنے تیار ہیں۔ نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے کئی سیاسی لیڈروں کو دیکھا ہے لیکن نریندر مودی جیسے غیر معمولی لیڈر کو انہوں نے آج تک نہیں دیکھا۔ نائیڈو نے کانگریس کی سابق یو پی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس حکومت کی ناقص کارکردگی کا عوام نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سابق ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نائیڈو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کو نریندر مودی کی آمد کا انتظار تھا۔ عوام کانگریس حکومت سے بیزار ہوگئے ہیں اور اب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد یعنی 2019 میں بھی مودی ہی وزیر اعظم رہیں گے اور ہماری خواہش ہے کہ مودی اس سے بھی آگے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT