Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / 2019ء ورلڈ کپ کا فائنل لارڈس میں ہوگا ؟

2019ء ورلڈ کپ کا فائنل لارڈس میں ہوگا ؟

لندن۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کے مشہور میدان لارڈس میں 2019ء ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا اور اس طرح لارڈس کو پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا ۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن کے معروف میدان لارڈس کو پانچویں مرتبہ 2019ء میں ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی دیئے جانے کی تجویز دی گئی ہے ۔انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ( ای سی بی ) نے آئی سی سی کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلس مقابلوں کی میزبانی اولڈ ٹرئیفورڈ ‘ مانچسٹر اور ایڈبسٹن کو دیئے جائیں جب کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی مقابلہ اوول میں منعقد کیا جائے ۔1999ء کے بعد انگلینڈ کے لئے یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ لارڈس میں ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرے ۔ پہلی مرتبہ اس میدان پر 1975ء کا فائنل اوراس کے بعد 1979اور 1983ء کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی یہیں کھیلا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT