23 ماہ کی لڑکی کو 16 کروڑ مالیتی ٹیکہ دیا گیا

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ایک 23 ماہ کی لڑکی کو آج اس وقت نئی زندگی ملنے کے آثار پیدا ہوگئے جب اسے 16 کروڑ روپئے قیمت کا ٹیکہ دیا گیا ۔ یہ لڑکی اسپانل مسکولر اٹروفی ‘ ٹائپ 1 کا شکار تھی ۔ یہ انتہائی شاذ و نادر ہونے والی بیماری ہے ۔ ایلن نامی اس لڑکی کو زولجنسما جین تھیراپی دی گئی جو دنیا کی سب سے مہنگی دوائی ہے ۔ یہ دوا 6 اگسٹ کو ایک خانگی دواخانہ میں اس لڑکی کو دی گئی ۔ لڑکی کا تعلق کتہ گوڑم سے ہے ۔ وہ فی الحال دواخانہ میںآبزرویشن میں ہے ۔