Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / 24 انجینئرنگ طلبہ کی غرقابی پرلوک سبھا میں اظہار رنج

24 انجینئرنگ طلبہ کی غرقابی پرلوک سبھا میں اظہار رنج

نئی دہلی 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا میںآج دریائے بیاس (اترا کھنڈ) میں 24 انجینئرنگ طلبہ کی غرقابی پر اظہار رنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نوجوان مستقبل کی امیدیں تھے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ اس سانحہ پر پورے ملک کو صدمہ پہنچا ہے۔ غرق ہونے والے طلبہ کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔ لوک سبھا اس المناک لمحہ میںمہلوکین کے خاندان کے ساتھ ہے

نئی دہلی 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا میںآج دریائے بیاس (اترا کھنڈ) میں 24 انجینئرنگ طلبہ کی غرقابی پر اظہار رنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نوجوان مستقبل کی امیدیں تھے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ اس سانحہ پر پورے ملک کو صدمہ پہنچا ہے۔ غرق ہونے والے طلبہ کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔ لوک سبھا اس المناک لمحہ میںمہلوکین کے خاندان کے ساتھ ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ طلبہ مستقبل کی امیدیں تھے۔مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ پوری قوم کو بھی ان کے انتقال پر صدمہ پہنچا ہے۔

لوک سبھا زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا کرتی ہے اور مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔وی این آر وگیانا جیوتی انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ ٹکنالوجی حیدرآباد کے 60 طلبہ اور اساتذہ تفریحی سفر پر منالی گئے تھے جن میں سے 24 دریائے بیاس میں لارجی ہائیڈرو پاور پراجکٹ سے اچانک پانی کے اخراج کی وجہ سے سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ عوام نے سابق ارکان جی بھووردھن ،ایس ملک ارجن ایر ، رام بھاری شاستری، سریش چندر ڈکشٹ ،رمنی تھور رائے ،اوما کانت مشرا ،این جناردھن ریڈی، مدن تیواری ، جئے راما آئی ایم شٹی، آر اوما ناتھ اور تپن سکھدر کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا ۔

TOPPOPULARRECENT