Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / 25 لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے والا بالآخر گرفتار

25 لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے والا بالآخر گرفتار

ممبئی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 32 سالہ سلسلہ وار عصمت ریزی کا ملزم جس نے شہر کے مغربی مضافات میں ایک دو کو نہیں بلکہ 25 نابالغ لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، کو بالآخر مضافاتی علاقہ کھار میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم ایاز محمد علی انصاری جو ایک آنکھ سے کانا ہے، اس کے خلاف جوہو، سانتاکروز، ڈی این نگر، امبولی، ورسوا، سائن، واکولا اور انٹاپ ہل علاقوں میں 13 ایف آئی آر درج ہیں، کو بالآخر سیکریڈ ہارٹ اسکول کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ممبئی پولیس کمشنر راکیش ماریا نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے 24 معاملات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس میں سے 13 معاملات مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج کئے گئے تھے۔ راکیش ماریا نے بتایا کہ ملزم 7 تا 16 سال کی لڑکیوں کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔ اس کا آخری شکار ایک 13 سالہ اسکولی طالبہ تھی جو 7 اپریل کو سائن میں واقع اپنے اسکول سے گھر جارہی تھی۔ ایک مسروقہ آئی فون بھی ملزم کے قبضہ سے ضبط کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT