Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / 25 مئی سے شاہجہاں کا 359 واں عرس

25 مئی سے شاہجہاں کا 359 واں عرس

آگرہ 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغل حکمران شاہجہاں کا 359 واں عرس تاج محل میں 25 تا 27 مئی منایا جائیگا اور تین دن کے دوران سیاحوں کا تاج محل میں داخلہ مفت رہے گا ۔ چیف سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ محکمہ آثار قدیمہ این کے پاٹھک نے بتایا کہ تین دن تک دن میں دو بجے سے شام تک سیاحوں کیلئے داخلہ مفت رہے گا اور کوئی داخلہ فیس نہیں لی جائیگی ۔ خدام روضہ کمیٹی تاج محل کی نگران ہے اور اس کمیٹی کی جانب سے شاہجہاں کی قبر پر 735 میٹر طویل چادر پیش کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ شاہی مسجد فتح پوری کی جانب سے عرس کے موقع پر 27 مئی کو 359 گلدستوں پر مشتمل پھولوں کی چادر بھی پیش کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT