Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / 26 جنوری کو ہندوستان کا مشن کامیابی

26 جنوری کو ہندوستان کا مشن کامیابی

سڈنی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 26 جنوری کو جہاں ہندوستان بھر میں یوم جمہوریہ منایا جائے گا وہیں آسٹریلیا میں رواں سہ رخی سیریز کے ایک اہم مقابلہ میں مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو رواں سیریز میں باقی رہنے کیلئے کامیابی حاصل کرنی اشد ضروری ہوگی۔ آج ہوبارٹ میں کھیلے گئے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میں آسٹریلیائی ٹیم نے ک

سڈنی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 26 جنوری کو جہاں ہندوستان بھر میں یوم جمہوریہ منایا جائے گا وہیں آسٹریلیا میں رواں سہ رخی سیریز کے ایک اہم مقابلہ میں مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو رواں سیریز میں باقی رہنے کیلئے کامیابی حاصل کرنی اشد ضروری ہوگی۔ آج ہوبارٹ میں کھیلے گئے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میں آسٹریلیائی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 نشانات کے ذریعہ فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ انگلش ٹیم کو اس شکست کے باوجود 5 نشانات ہندوستان کے خلاف بونس کامیابی سے حاصل ہیں۔ ہندوستان کو فائنل میں رسائی کیلئے اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف فتوحات حاصل کرنا ضروری ہے۔

فٹبال ریفریز اسوسی ایشن کی جانب سے اے کے خان کو تہنیت
حیدرآباد ۔ 23 جنوری (راست) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو کے نومنتخب ڈائرکٹر جنرل اے کے خاں کی ان کے دفتر میں فٹبال ریفریز اسوسی ایشن کی جانب سے سینئر ریفری سید غالب نے گلپوشی کی۔ 4050 فرسٹ ڈیویژن مقابلوں میں ریفری کی خدمات انجام دینے والے سید غالب کے ہمراہ اس موقع پر محمد شوکت علی اور حسن بھی موجود تھے۔ اے پی آر اے کے سکریٹری محمد ہاشم نے بھی مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT