Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / 260 مالیاتی اداروں پر سیبی کی پابندی

260 مالیاتی اداروں پر سیبی کی پابندی

ممبئی ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیبی نے ٹیکس چوری کرنے والے مشتبہ اداروں اور اسٹاک ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کالے دھن کو پوشیدہ رکھنے والے 260 بڑے مالیاتی اداروں پر پابندی عائد کی ہے ۔ سیبی نے اس کیس میں مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور تمام کیسوں کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، فینانسیل انٹلیجنس یونٹ سے

ممبئی ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیبی نے ٹیکس چوری کرنے والے مشتبہ اداروں اور اسٹاک ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کالے دھن کو پوشیدہ رکھنے والے 260 بڑے مالیاتی اداروں پر پابندی عائد کی ہے ۔ سیبی نے اس کیس میں مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور تمام کیسوں کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، فینانسیل انٹلیجنس یونٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ان اداروں کی سرگرمیوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جاسکے ۔ دو علحدہ عبوری احکامات میں سیبی نے کہا کہ ان 260 اداروں کو شیر مارکٹ تک رسائی حاصل کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی ۔ یہ ادارے شیئرس کی خرید و فروخت یا شیئرس کے معاملتوں سے راست طور پر ملوث نہیں رہیں گے ۔ اس نے تمام اسٹاک ایکسچینجوں سے کہا کہ وہ امتناع عائد کردہ تمام مالیاتی اداروں کو لین دین میں حصہ لینے نہ دیں ۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب حکومت نے بیرونی ملکوں میں کالا دھن رکھنے کے معاملوں کی تحقیقات کرنے میں سختی سے کام لیا ہے اور تمام اداروں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ پہلے کیس میں شیئر مارکٹ میں سرگرم مشتبہ اداروں پر نظر رکھی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT