28 روسی ایتھیلیٹس کھیلوں کی اعلیٰ عدالت میں بری

عدالت کی جانب سے تاحیات پابندی ختم ،ثبوت ناکافی قرار
پیان چیانگ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کھیل کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے 28 روسی ایتھیلیٹس سے تاحیات پابندی کو ہٹانے کے فیصلے نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیف تھومس بیچ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کے اس فیصلے نے پوری انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو سکتہ میں مبتلا کردیا ہے۔ ’’ہمیں کبھی بھی اس بات کی توقع نہیں تھی اور یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سرمائی اولمپک کھیلوں کی شروعات میں صرف پانچ دن باقی ہیں۔ کورٹ کا یہ فیصلہ حیرت ناک ہے۔ واضح رہے کہ آئی او سی کی ڈسپلین کمیشن نے 43 روسی ایتھیلیٹس پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی، لیکن کورٹ نے اپنے فیصلے میں 28 روسی ایتھیلیٹس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف ثبوتوں کی کمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT