Wednesday , December 12 2018

281 کروڑ روپئے کی 21 ایف ڈی آئی تجاویز منظور

نئی دہلی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے 281 کروڑ روپئے مالیتی 21 غیر ملکی راست سرمایہ کاری معاملتوں کو منظوری دیدی لیکن کوٹاک مہندرا بینک کی غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) جو کہ بڑھاکر 55 فیصد کرنے کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 280-70 کروڑ روپئے مالیتی 21 ایف ڈی آئی تجاویز منظور ک

نئی دہلی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے 281 کروڑ روپئے مالیتی 21 غیر ملکی راست سرمایہ کاری معاملتوں کو منظوری دیدی لیکن کوٹاک مہندرا بینک کی غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) جو کہ بڑھاکر 55 فیصد کرنے کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 280-70 کروڑ روپئے مالیتی 21 ایف ڈی آئی تجاویز منظور کرلی ہیں۔ مقررہ طریقہ کار کے مطابق فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی جانب سے ایف ڈی آئی تجاویز منظور کی جاتی ہیں تاہم 3000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو تو کابینی کمیٹی برائے معاشیامور قطعیمنظوری دیتی ہے ۔ فارما فرم لارینن ہیلت کھیڑ کی براؤن فیلڈ پراجکٹ میں 100 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کی تجویز کو بورڈ نے 30 اپریل کے اجلاس میں منظوری دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT