Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / 3.96 کروڑ کی بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

3.96 کروڑ کی بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں اور ساؤتھ زون ٹاسک فورس عہدیداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے3.96 کروڑ روپئے کی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا ایک شحص جو آج صبح ایمریٹس فلائیٹ نمبر EK525 کے ذریعہ دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا اس کے لگیج کی تلاشی لینے پر بیرونی ممالک کی کرنسی کے چھ بنڈلس برآمد ہوئے جن کی مالیت ہندوستانی روپیوں کے مطابق 3 کروڑ 96 لاکھ روپئے بتائی گئی۔ مسٹر اے کے جین پرنسپل کمشنر آف کسٹمس حیدرآباد کمشنریٹ، محترمہ پی اے ایم مہیتا ڈپٹی کمشنر آف کسٹمس شمس آباد ایرپورٹ اور مہتا کمار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمس آباد ایرپورٹ سے دبئی کو بھاری مقدار میں بیرونی کرنسی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ ایک اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT