Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / 31 جنوری کو نادر فلکیاتی نظارہ سوپر بلیو مون

31 جنوری کو نادر فلکیاتی نظارہ سوپر بلیو مون

حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) شاذ و نادر پیش آنے والے فلکیاتی نظارہ میں 31 جنوری کو دوسرا مکمل چاند نظر آئیگا جسے ’’ بلیو مون ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس فلکیاتی نظارہ کے دوران چاند زمین کے سایہ سے مغرب سے مشرق کی سمت سفر کریگا۔ یہ فلکیاتی نظارہ 150 سال بعد پیش آئیگا ۔ جاریہ سال کا یہ پہلا سوپر بلیومون ہوگا ۔ ایشیا کے کچھ حصوں بشمول ہندوستان میں یہ اس وقت ہوگا جب چاند لوع ہونے لگے گا ۔ وسطی اور مشرقی ایشیا ‘ انڈونیشیا ‘ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بیشتر حصوں سے اس کا واضح مشاہدہ کیا جاسکے گا ۔ الاسکا ‘ ہوائی اور شمال مغربی کناڈا میں بھی اس کا ابتداء سے آخر تک نظارہ کیا جاسکے گا ۔ 31 جنوری کو ہونے والے اس نظارہ کے بعد یہ نظارہ آئندہ 31 ڈسمبر 2028 کو ہوسکتا ہے اور اس کے بعد پھر 31 جنوری 2037 میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہ دونوں ہی گہن مکمل ہونگے ۔ 31 ڈسمبر 2009 کو بلیومون کا جزوی گہن دیکھا گیا تھا تاہم آخری مرتبہ مکمل بلیو مون 31 مارچ 1866 کو دیکھا گیا تھا ۔ اس طرح اس نظارہ کو تقریبا 152 سال کا عرصہ گذر چکا ہے ۔ حالانکہ یہ فلکیاتی عمل خود اپنے آپ میں کوئی ڈرامائی نوعیت نہیں رکھتا لیکن یہ اس طرح سے قطار میں آجاتے ہیں کہ فلکیاتی نظاروں کے شائقین اسے دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT