Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / 34 خانگی بسوں کے خلاف 60 ہزار روپئے جرمانہ

34 خانگی بسوں کے خلاف 60 ہزار روپئے جرمانہ

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ (آر ٹی اے) عہدیداروں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی پرائیویٹ کنٹراکٹ کیاریجس بسوں (پرائیویٹ ٹراویل بسیں) کی تنقیح کرکے کیسیس درج کئے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں موٹر وہیکل انسپکٹرس کی قیادت میں سات ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ان ٹیموں نے گریٹر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر پرائیویٹ بسوں کی تنقیح کی۔ اس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 34 پرائیویٹ ٹراویلس بسوں کے خلاف کیسیس درج کئے گئے اور ان بس مالکین پر 60 ہزار روپیوں سے زائد کے جرمانے عائد کئے۔

TOPPOPULARRECENT