Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / 35 غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج بے نقاب، 26 گرفتاریاں

35 غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج بے نقاب، 26 گرفتاریاں

 

.
تھانے۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دو نہیں بلکہ 35 غیر قانونی وی او آئی پی ٹیلی فون ایکسچینجوں کے خلاف دھاوے کرتے ہوئے یہاں کی بھیونڈی ٹائون شپ میں کئی مقامات سے کم از کم 26 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایک پولیس آفیسر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات دیر گئے تک پولیس کا آپریشن جاری رہا جس کے دوران متعدد عصری آلات ضبط کیے گئے۔ یہ کارروائی تھانے پولیس کی کرائم برانچ نے کی ہے۔ اس آپریشن سے وابستہ عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 25 غیر قانونی VoIP ٹیلی فون ایکسچینجوں کا پتہ چلایا گیا اور اس کے ساتھ ہی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ جبری وصولی کی مبینہ دھمکیوں کی شکایت پر پولیس نے انکوائری کی اور معلوم ہوا کہ فون کال اڈیشہ سے کیا گیا تھا اور پھر مزید تحقیقات پر وہ کال براہ بھیونڈی عمل میں آیا جو اس طرح کے غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینجوں کا اڈہ ہے۔ یہ فون کالس مختلف مقامات سے عمل میں لائے جارہے تھے جن میں یو اے ای اور مشرق وسطی کے دیگر مقامات شامل ہیں۔ جدید آلات جن سے فون کرنے والے کی شکایت کا انکشاف نہیں ہوتا اور تمام فون کال ہسٹری مٹادی جاتی ہے، وہ استعمال کیے جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق ان غیر قانونی طریقوں سے سرکاری خزانے کو کئی کروڑ روپئے تک نقصان ہوا ہے۔ اس سارے معاملے کے پس پردہ کارفرما اصل عناصر دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں جبکہ ملک میں مختلف میٹرو شہروں سے مقامی لوگ یہ ریاکٹ چلاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT