Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / 39 ہندوستانی ورکرس کا حشر نامعلوم : وزیراعظم عراق

39 ہندوستانی ورکرس کا حشر نامعلوم : وزیراعظم عراق

بغداد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے کہا کہ 39 ہندوستانی شہریوں کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چلا جنہیں آئی ایس نے تین سال قبل اغواء کیا تھا ۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا کہ ہنوز تحقیقات جاری ہیں اور وہ مزید کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان ورکرس کے افراد خاندان کو جولائی میں بتایا تھا کہ انہیں شائد موصل کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے جسے آئی ایس کے قبضہ سے عراقی فورسیس نے آزاد کرالیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT