Tuesday , December 11 2018

4افراد کو سزائے قید

نظام آباد:7؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اقدام قتل کیس میں ضلع جج ڈاکٹر شمیم اختر نے مدنور سے تعلق رکھنے والے 4افرادکو 10 سال کی سزاء سنائی ۔ تفصیلات کے بموجب مدنور منڈل کے موضع کی کرن بائی کو 19؍ ستمبر 2011 ء کو سابق سرپنچ شیواجی نے فون پر اطلاع دیتے ہوئے ان کے شوہر تیج رائو کے انتقال کی اطلاع دی تھی قبل ازرقم کے مسئلہ میں تیج رائو کو شبھاش راتھوڑ ، کشن راتھوڑ نے زد و کوب کیا تھا جس پر مدنور پولیس میں شکایت کی گئی تھی۔ مدنور پولیس نے دفعہ 302,307 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ 302 ثابت نہ ہو پایا 307 گواہوں اور ثبوت پیش کرنے پر ضلع جج نے سبھاش راتھوڑ، کشن راتھوڑ کو 10سال کی سزاء اور 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

TOPPOPULARRECENT