Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / 4.5 کیلو سونے کے ساتھ خاتون مسافر ایرپورٹ پر گرفتار

4.5 کیلو سونے کے ساتھ خاتون مسافر ایرپورٹ پر گرفتار

شمس آباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4.5 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب گنگولا مہیشوری نامی خاتون جس کا تعلق کڑپہ سے بتایا گیا ہے جو آج صبح بینکاک سے شمس آباد ایرپورٹ پہونچی جس کی تلاشی لینے پروہ پیٹ کے اطراف کپڑے میں باندھ کر سونے کے بسکٹس لارہی تھی ۔ جس کا وزن 4.5 کیلو ہے ۔ آر جی آئی کسٹمس عہدیداروں نے خاتون کو گرفتار کرکے سونا کو ضبط کرتے ہوئے خاتون سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT