5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی اہم میٹنگ،وزیر اعظم مودی بھی ہوئے شریک

,

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے قومی عہدے داروں کی اتوار کو یہاں ہوئی ایک اہم میٹنگ کا افتتاح کیا ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے قومی عہدے داروں ، ریاستی صدور اور ریاستی تنظیم جنرل سکریٹریوں سے خطاب بھی کیا ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہورہی اس میٹنگ میں کئی ریاستوں میں ہونے جارہے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی پر بحث کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں آتم نربھر بھارت ابھیان اور زرعی قوانین پر بحث کی گئی۔ساتھ ہی ریاستی مبنی گروپ کی میٹنگوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بحث اور اعلان کیا گیا ۔ اس کے علاوہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ کا خاکہ ، ریاست کی اکائیوں کے ذریعہ چلائے جا رہے  پروگراموں اور انتخابی ریاستوں کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا ۔