Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / 50لاکھ روپئے لوٹ لئے تین افراد کا قتل

50لاکھ روپئے لوٹ لئے تین افراد کا قتل

لکھنؤ۔/27فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی دلیرانہ واقعہ میں مسلح ٹولی کے کچھ لوگوں نے ایک مصروف ترین علاقہ میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو بینک سے پیسہ نکالنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مجرمین کی ٹولی لاکھوں روپئے پر مشتمل بیاگ لے کر فرار ہوگئی۔ اس واقعہ نے یہاں سنسنی پیدا کردی ہے۔ مہلوکین کی انیل سنگ

لکھنؤ۔/27فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی دلیرانہ واقعہ میں مسلح ٹولی کے کچھ لوگوں نے ایک مصروف ترین علاقہ میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو بینک سے پیسہ نکالنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مجرمین کی ٹولی لاکھوں روپئے پر مشتمل بیاگ لے کر فرار ہوگئی۔ اس واقعہ نے یہاں سنسنی پیدا کردی ہے۔ مہلوکین کی انیل سنگھ ، ارون کمار اور اویناش شکلا کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے جن میں سے دو موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شخص ہاسپٹل لے جاتے ہوئے راستہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ دریں اثناء سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بشسوی یادو نے بتایا کہ حملہ آور 50لاکھ روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوئے ہیں جنہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی 16ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT