Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / 55 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

55 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

تھانے ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کسارا میں سڑک کے قریب ایک دھابہ میں کام کرنے والی 55 سالہ خاتون دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ 22 سالہ کریوچ عرف بھگوان بھگت اور 23 سالہ راجندر سنگھ ٹھاکر ممبئی ۔ ناسک روڈ پر واقع موضع موکھاونے میں دھابہ پر کھانے کے بہانے پہنچے۔ دریں اثناء سب انسپکٹر کملاکر

تھانے ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کسارا میں سڑک کے قریب ایک دھابہ میں کام کرنے والی 55 سالہ خاتون دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ 22 سالہ کریوچ عرف بھگوان بھگت اور 23 سالہ راجندر سنگھ ٹھاکر ممبئی ۔ ناسک روڈ پر واقع موضع موکھاونے میں دھابہ پر کھانے کے بہانے پہنچے۔ دریں اثناء سب انسپکٹر کملاکر گھوسالکر نے بتایا کہ دونوں ملزمین نے اس خاتون کو باہر آنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ وہ اس سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی وہ باہر آئی ملزمین اسے گھسیٹتے ہوئے ایک سنسان مقام پر لے گئے اور یکے بعد دیگرے اس کی عصمت ریزی کی۔ گھوسلکر نے کہا کہ ملزمین نے خاتون کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ خاتون پر ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد کل شام پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT