Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / 6 امریکیوں کی ہلاکت ، فلسطینی قیادت ذمہ دار

6 امریکیوں کی ہلاکت ، فلسطینی قیادت ذمہ دار

یروشلم ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے آج نیویارک کی عدالت کے ایک فیصلے کی ستائش کی ہے جس میں فلسطینی قیادت کو یروشلم میں ہوئے ایک حملے میں چھ امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے اس فیصلے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا کہ اس فیصلے نے واضح طور پر ثابت کردی

یروشلم ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے آج نیویارک کی عدالت کے ایک فیصلے کی ستائش کی ہے جس میں فلسطینی قیادت کو یروشلم میں ہوئے ایک حملے میں چھ امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے اس فیصلے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا کہ اس فیصلے نے واضح طور پر ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی قیادت ہی خون خرابہ کی ذمہ دار ہے جس سے جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے سے متعلق فلسطینی قیادت کی غلط کوششوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت اس اقدام سے مناسب سبق سیکھنے کے بجائے منافقانہ انداز میں جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت سے رجوع ہونے کی کوششوں کے ذریعہ علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ میں ڈال رہی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اب دہشت گردی کی تائید کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں پیشرفت کررہی ہے اور ان کی تائید کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو اس (دہشت گردی) کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT