Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / 6 گیندوں میں 6 وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ

6 گیندوں میں 6 وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ

سڈنی۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی کے نوجوان بولر آسکر ہاورڈ نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں لے کر ڈبل ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ 20سالہ ہاورڈ نے یہ ریکارڈ سڈنی یونیورسٹی کے خلاف نیوسائوتھ ویلز یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم کیا لیکن  یہ ڈبل ہیٹ ٹرک دو اننگز پر مشتمل ہے۔ ہاورڈ نے میچ میں صرف 43 رنز دے کر 8 وکٹ لیں۔ اس کامیابی پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 11 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، میچ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرکے زیادہ سکون اس لئے  محسوس ہوا تھا کہ سخت گرمی میں فیلڈنگ سے نجات مل گئی تھی۔
آفریدی کا پی ایس ایل میں اردو بولنے کا مطالبہ
شارجہ ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پشاورزلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ شائقین کی دلچسپی کیلئے پاکستان سوپر لیگ میں اردو بولنے کا مطالبہ کر دیا۔آفریدی نے کہا ہے کہ یہ ایونٹ پا کستان کا ہے اس لئے اس کی درست ترجمانی تب ہوگی جب عوامی زبان کا استعمال کیا جائے گا۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ اچھی انگلش بولنے کے باوجود آفریدی نے کہا کہ مجھ سے اردو میں بات کی جائے جس سے میں بہت متا ثر ہو ا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT