Thursday , December 13 2018

63قیدیوں کو چنچل گوڑہ جیل کی یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی اجازت

حیدرآباد 21 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے محکمہ محابس نے انوکھے قدم کے طورپر ریاست کی تین اوپن جیلوں میں محروس تقریبا63قیدیوں کو چنچل گوڑہ جیل میں ہونے والی یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی اجازت دی ہے ۔سبز رنگ کے پتلون اور شرٹ میں ملبوس ہوکر ورنگل،چنچل گوڑہ اور چرلہ پلی اوپن جیلوں کے قیدی جیل اسٹاف کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیں گے ۔متعلقہ جیلوں میں فی الحال یہ قیدی ریہرسل میں مصروف ہیں۔ یہ ان قیدیوں کیلئے اعزاز کی بات ہوگی ۔ملک کے کسی بھی محکمہ محابس کی جانب سے اس طرح کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔افسروں نے کہاکہ تین جیلوں میں سے ہر جیل کے 21قیدیوں پر مشتمل ایک پلاٹون کو یوم جمہوریہ سے دو دن قبل فائنل ریہرسل کیلئے چنچل گوڑہ جیل لایاجائے گا۔ان کو گرین یونیفارم کے علاوہ ایک ٹوپی اور جوتے پریڈ کیلئے دیئے جائیں گے ۔ہردن قیدیوں کی صبح میں پریڈ ہوتی ہے تاہم یوم جمہوریہ یا یوم آزادی کی تقاریب کے دوران ہونے والی پریڈ میں شرکت سے پہلے ان کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔اس کا مقصد ان میں ڈسیپلن کا جذبہ پیداکرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT