Wednesday , January 23 2019

65 ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستانی سکیورٹی ایجنسی نے پکڑ لیا

احمدآباد، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میریٹائم سکیوریٹی ایجنسی نے آج گجراتی ساحل کے قریب تقریباً 65 ماہی گیروں کو 12 کشتیوں کے ساتھ پکڑ لیا۔ نیشنل فش ورکرس فورم نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ جاریہ سال جنوری سے اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی چوتھی کارروائی نے جس میں 65 مچھیروں کو ان کی 12 کشتیوں کے ساتھ پکڑ لیا گیا ہے۔ نیشنل فش ورکرس فورم کے سکریٹری منیش لودھاری نے بتایا کہ اوکھا اور پوربندر ٹاؤن سے وابستہ یہ مچھیرے گزشتہ چار پانچ دن سے گجرات کے ساحل پر ماہی گیری میں مصروف تھے لیکن آج انھیں حراست میں لے لیا گیا اور انھوں نے وائرلیس فون پر یہ اطلاع دی ہے۔ یہ مچھیرے بحر عرب کے وسط میں تھے کہ پاکستان میریٹائم ایجنسی کے اہلکاروں نے انھیں گھیر لیا۔ قبل ازیں پاکستانی عہدیداروں نے ماہ مارچ میں 48 ماہی گیروں اور ماہ اپریل میں 47 ہندوستانی ماہی گیروں کو کشتیوں کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT