Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / 7کرکٹرز نے نوجوانی میں جان گنوائی

7کرکٹرز نے نوجوانی میں جان گنوائی

سڈنی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فلپ ہیوز نوجوانی میں چل بسنے والے دنیا کے ساتویں اور دوران کھیل جان کی بازی ہارنے والے دنیا کے کم عمر ٹسٹ کرکٹر تھے۔ ان کی عمر صرف 25برس تھی۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر ہیوز اتوار 30نومبر کو اپنی 26ویں سالگرہ منانے والے تھے کہ موت کی آغوش میں چلے گئے۔ دنیا میں سات کھلاڑی ایسے ہیں جن کا انتقال 25 سال یا اس سے کم عمر میں ہوا۔ بنگلہ دیش کے منظور الاسلام رانا جان کی بازی ہارنے والے کم عمر ترین کرکٹر تھے۔ 16مارچ 2007 کو سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے منظور الاسلام کی عمر صرف 22برس اور 316دن تھی۔ انہوں نے چھ ٹسٹ میں شرکت کی۔ 8 ٹسٹ کھیلنے والے آسٹریلیا کے آرچی جیکسن 23 برس 164 دن کی عمر میں ٹی بی کا شکار ہوگئے تھے۔ انگلینڈ کے بین ہولیوک24برس اور 132 دن کی عمر میں ایک کار حادثے میں چل بسے تھے۔ چار ٹسٹ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے سائرل کرسٹیانی24 برس کی عمر میں ملیریا کی بیماری سے شکست کھاگئے تھے۔ زمبابوے کے ٹریور ماڈونڈو بھی ملیریا کے مرض کا شکار ہو کر24 برس اور 201 دن کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے گز کیمپس کے موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ وہ 24برس 288دن کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فلپ ہیوز نے 26 ٹسٹ کھیلے اور انتقال کے وقت ان کی عمر 25برس اور362 دن تھی۔

TOPPOPULARRECENT