Saturday , December 15 2018

70 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر ہندوستان ہاکی کی لندن اولمپکس میں جیت کی یادیں تازہ ۔ افسانوی ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ

چندی گڑھ ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 70 ویں یوم آزادی جشن کے موقع پر ہندوستان کے افسانوی ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ سینئر نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ہندوستانی ہاکی ٹیم نے لندن اولمپکس 1948 ء کو انگلینڈ میں ہاکی ٹیم کو 4-0 سے شکست دی تھی ۔ 94 سالہ تین مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ بلبیر سنگھ سینئر نے کہا کہ جیت کے بعد جب ہندوستانی قومی گیت گایا گیا اور ترنگا لہرایا گیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔ کیونکہ وہ حب الوطنی سے مکمل سرشار تھے ۔ بلبیر سنگھ سینئر نے جو ابتداء گول کیپر کی حیثیت سے شروع کی تھی بعد میں بیاک اور پھر بعد میں سنٹر فارورڈر کی حیثیت سے اپنے کھیل کا لوہا منوایا تھا ۔ کہا کہ صرف ایک سال قبل تک ان کا ملک کالونی کے تحت غلام رہا تھا اور پھر ایک سال بعد ہی ہندوستانی جیت کے بعد ان کا ملک فخر کے ساتھ اپنے غاصب کالونی ملک کو شکست فاش دے دی ۔

TOPPOPULARRECENT