75 ویں پلاٹینم جوبلی ایگزیبیشن اسپورٹس ایونٹ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 3 فبروری (پریس ریلیز) ایگزیبیشن سوسائٹی اور عثمانیہ گریجویٹ اسوسی ایشن کی جانب سے 75 ویں پلاٹینم جوبلی ایگزیبیشن سوسائٹی گیمس اور اسپورٹس 2015ء کے تحت وکٹری پلے گراونڈ پر طالبات کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان کھیلوں میں باسکٹ بال، کیسرم، کبڈی اور دیگر مقابلے اہم رہے۔ اس ایونٹ کا افتتاح ایگزیبیشن سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ڈی گنگادھر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کنور ٹی این ومشی تلک اور سبکدوش اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف اسپورٹس جگن موہن بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں باسکٹ بال میں کستوربا گاندھی کالج فار ویمنس نے سری لکشمی نرسمہا سوامی کالج بھونگیر کو 18-05 سے شکست دی۔ یوگا کے مقابلوں میں سروجنی نائیڈو ونیتا مہا ودیالیہ نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کبڈی میں بھی کستورباکالج فار ویمنس نے ورنگل کے لال بہادر کالج کی ٹیم کو 29-22 نشانات سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT