Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندیپ ‘کرن جوڑی نے ماروتی دکشن ڈیر ریلی جیت لی

سندیپ ‘کرن جوڑی نے ماروتی دکشن ڈیر ریلی جیت لی

حیدرآباد۔8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سندیپ شرما اور کرن آریہ نے جنوبی ہندوستان کے معروف ریلی دکشن ڈیر ریلی کے  7 واں ایڈیشن اپنے نام کرلیا ہے  جیسا کہ اس جوڑی نے 2000 کلومیٹرس کی اس ریلی کی مسافت 4 گھنٹے 31 منٹ اور 31 سکنڈس میں طے کرلیا۔ مذکورہ فاتح جوڑی نے گاڑیوں کی یہ مشہور دوڑ اپنی ماروتی جیپسی میں مکمل کی۔ اس شاندار کامیابی کے ذریعہ سندیپ نے اپنا خطاب بھی برقرار رکھا ہے۔دکشن ڈیر ریلی کے  7 واں ایڈیشن میں دوسرا مقام سمراٹ یادو اور انکے ساتھی گورو کو حاصل ہوا جس کے بعد سریش رانا اور انکے ساتھی پرمندر ٹھاکر کو تیسرا مقام حاصل ہواہے۔ طویل تر اس ریلی کا آج جب اختتام عمل میں آیا تو دوڑ کے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

 

دکشن ڈیر ریلی کے  7 واں ایڈیشن میں 105 ٹیموں میں تقریبا 170 افراد نے شرکت کی اور  اس یہ ریلی کے دوران بنگلور‘ہمپی‘بیلاری اور شیموگا کے کئی نشیب وفراز سے بھرے علاقوں کا احاطہ کیاگیا۔ ریلی کے آخری دور میں بیلاری کے کئی خوبصورت راستوں کا احاطہ کرنے کے بعد آج حیدرآباد میں اس کا اختتام عمل میں آیا۔آخری دن 450 کلومیٹرس کے احاطہ پر کیچڑ بھرا گیا تھا اور اس پر گاڑیوں کی دوڑ کے دوران مسابقتی صلاحتوں کا مظاہرہ دکھنے کو ملا۔علاوہ ازیں بائیک کے زمرے کے مقابلوں میں اروند کے پی نے پہلا مقام حاصل کیا ہے جیسا کہ انہوں نے ریکارڈ توڑنے والا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے اور 10 سکنڈس میں مکمل کیا جو کہ اس زمرہ کا نیا ریکارڈہے۔خاتون زمرہ کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں میں بانی یادو ‘سکبان مان‘ہرشیتا گوڑہ اور راج شکھر گوڑ شامل ہیں۔ تاہم جگدیپ گل اور چندن سین نے پہلا جبکہ سبیر رائے اور نیرو مہتا کی جوڑی نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT