Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر تین کیلو سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

ایرپورٹ پر تین کیلو سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کے قبضہ سے تین کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 11 اگست رات دوبئی سے ایمیریٹس فلائیٹ نمبر EK-528 شمس آباد ایرپورٹ پہونچی جہاں کسٹمس عہدیداروں نے تلاشی کے دوران ایک مسافر کو روک کر سوالات کئے ۔ مسافر کے منفی جوابات دینے پر اور اس کی جامعہ تلاشی لینے پر اس کے جوتوں میں سے تین کیلو سونا برآمد ہوا ۔ جس پر مسافر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور جواہر نگر علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جو شدید مالی پریشانوں کا شکار تھے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ ملیش جو پیشہ سے خانگی ملازم ایراگڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات ایسیڈ کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔ ملیش گھریلو مسائل سے پریشان تھا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ گتیا جو ششمانگر علاقہ کا ساکن تھا اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ گتیا شدید مالی مسائل کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔

 

TOPPOPULARRECENT