Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / 8 سالہ لڑکے نے ایک سالہ لڑکی کو قتل کردیا

8 سالہ لڑکے نے ایک سالہ لڑکی کو قتل کردیا

برمنگھم (یو ایس) 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 8 سالہ لڑکے کو صرف ایک سال کی معصوم لڑکی کو زدکوب کرتے ہوئے ہلاک کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا ان دونوں کو ان کی ماؤں نے گھر میں اکیلا چھوڑ دیا تھا اور خود نائب کلر چلی گئی تھیں۔ الباما پولیس کے ترجمان مشیل ایڈوڈس نے آٹھ سالہ لڑکے نے ایک سالہ لڑکی کیلسی کو اتنا پیٹا کہ وہ مرگئی۔ اس قتل کے لئے لڑکی کی ماں 26 سالہ کیٹرالیوبس کو بھی یکساں طور پر قصوروار ٹھہرایا گیا ۔ دریں اثناء پولیس آفیسر ایڈورڈس نے بتایا کہ جب سے وہ پولیس آفیسر بنے ہیں انھیں اس نوعیت کے کیس سے کبھی سابقہ نہیں پرا جو انتہائی غمناک ہے ۔ ایک ماں کی جانب سے اس نوعیت کی غیر ذمہ دارانہ حرکت ناقابل قبول ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آٹھ سالہ لڑکے کا گرفتاری وارنٹ حاصل کرلیا گیا ہے جو اس وقت الباما چائلڈ ویلفیر ایجنسی کی محکمہ انسانی وسائل سے وابستہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT