Monday , December 18 2017

مودی حکومت اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی پابند : نجمہ ہبت اللہ
ممبئی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت سی کلور ہندوستان میں یقین رکھتی ہے اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی پابند ہیں۔ سب کو ساتھ لیکر ترقی کرنے کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت سمجھتی کہ اقلیتوں کے تنوع کو برقرار رکھنا اور کثرت میں وحدت ہی درحقیقت ہندوستان کا استحکام ہے۔ وہ ہند ۔ عرب سوسائٹی کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب کررہی تھی جو اسلامی جم خانہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ مختلف شعبہ ہائے حیات و سماعت میں اقلیتوں کی شراکت داری ضروری ہے۔ ہندوستان تفصیلی نسلوں، مذہبوں، زبانوں اور ثقافتوں کا ملک میں زندگی کے مختلف شعبوں میں اقلیتوں کی شرکت ساتھ کو ساتھ لے کر چلنے والے حقیقی سماج کی تعمیر و ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سیکولر ہندوستان میں یقین رکھتی ہے جہاں تمام عوام کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جاتا ہے حکومت چاہتی ہے تمام گروپس کو بلالحاظ مذہب، رسم اور زبان ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تنوع کے ساتھ رواداری کا رویہ ہندوستانی سماج کی بنیاد ہے۔ ہندوستان کے سیاسی عمل میں اقلیتوں کی منصفانہ نمائندگی ملک کی ترقی کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔

 

بہار انتخابات میں ’’ہوا باز‘‘ وزیراعظم اور کامکازی چیف منسٹر کا مقابلہ : کانگریس
نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانریس نے آج کہاکہ بہار اسمبلی انتخابات ایک ’’ہواباز‘‘ وزیراعظم اور ’’کامکاذی‘‘ چیف منسٹر کے درمیان مقابلہ ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری سی پی جوشی نے این ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتیش کمار کو چیف منسٹر کے عہدہ سے ہٹا دینا چاہتی ہے لیکن اس یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT