Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / کسی کو نہیں چھیڑیں گے ، چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

کسی کو نہیں چھیڑیں گے ، چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

NEW DELHI, SEP 13 (UNI):- Defence Minister Manohar Parrikar calling on Union Home Minister Rajnath Singh, in New Delhi on Sunday. UNI PHOTO-22U

ہندوستان میں اسلام کے تمام 72 فرقے موجود ، دہشت گردی کیخلاف مہم میں متحدہ عرب امارات کا ساتھ : راج ناتھ سنگھ

بھوپال ۔ /13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحدی امن متاثر کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے پہلے فائرنگ کی تو ملک سخت جوابی کارروائی میں کوئی پس و پیش نہیں کرے گا اور ادعا کیا کہ ان کی حکومت  مسئلہ کشمیر پر نہیں بلکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ہندوستان ہمیشہ ہی اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہشمند رہا ہے اور کسی کو بھی نہ چھیڑنے سے متعلق اپنی پالیسی پر بدستور کاربند رہے گا۔ لیکن اگر پہلے کوئی ہمیں چھیڑتا ہے تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔ جوابی کارروائی کے طور پر کتنی گولیاں چلائی جاتی ہیں ۔ ان کی گنتی نہیں کی جائے گی ‘‘ وزیر داخلہ نے ہندی میں واضح طور پر کہا کہ ’’ چھیڑیں گے نہیں ۔ پر (لیکن) چھوڑیں گے بھی نہیں ‘‘ وہ آج یہاں ’’ قومی سلامتی ، چیلنجس اور حکمت عملی کے زیرعنوان پہلا وائی این سنگھ میمورئیل فاؤنڈیشن لکچر دے رہے تھے ۔ آنجہانی وائی این سنگھ نے حکومت مدھیہ پردیش کے محکمہ امداد باہمی میں خدمات انجام دیا تھا  جنہیں کھاد کی تقسیم کی حکمت عملی کے ذریعہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے یاد کیا جاتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ میئں نے پاکستانی رینجرس کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ آپ ہمارے وردی پوشوں (سپاہیوں) پر کیوں فائرنگ کررہے ہیں ۔ پہلے آپ فائر کرتے ہیں تو ہم جواب دیتے ہیں ۔

کیوں نہ ہم دونوں مل کر دہشت گردی پر فائرنگ کریں تاکہ اس لعنت کا خاتمہ کیا جاسکے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 23000 کیلو میٹر سے زائد سرحد کی حفاظت ایک چیالنج ہے لیکن انہوں نے تیقن دیا کہ سرحد کی بہتر حفاظت کی جائے گی ۔ راج ناتھ سنگھ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ 15-10 سال میں ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا بھر میں یہ سمجھا جارہا ہے کہ ہندوستان بھی امریکہ اور چین کے ساتھ ایک بڑی معیشت کی حیثیت سے ابھرے گا۔ آئندہ 15-10 سال میں یہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہوگا ۔ لیکن چند ملک دشمن عناصر ہندوستان کو اس مقام پر دیکھنا نہیں چاہتے ‘‘ ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ہندوستان بقائے باہم پر یقین رکھتا ہے ۔ دنیا بھر میں ہندوستان ہی ایسا واحد ملک ہے جہاں اسلام کے تمام 72 فرقے موجود ہیں ۔ کسی بھی دوسرے ملک حتی کہ اسلامی ممالک میں بھی اسلام کے تمام 72 فرقے موجود نہیں ہیں ۔ یہی بات عیسائیت اور بدھ دھرم پر بھی لاگو ہوتی ہے ‘‘ ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور سفارتی صلاحیتوں کے نتیجہ میں متحدہ عرب امارات جیسا ملک بھی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہوچکا ہے جس کا پہلے تصور بھی محال تھا ۔

 

راجناتھ سنگھ کا سرحدی دورہ ملتوی
نئی دہلی ۔ /13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بہار میں بی جے پی کے ایک اہم اجلاس کی وجہ بتاتے ہوئے پاکستان اور چین سے متصلہ سرحدی مقامات کا مقررہ دورہ ملتوی کردیا ہے ۔ انہوں نے ہند ۔ پاک سرحد سے متصلہ سامبا سیکٹر اور ہند ۔ چین سے متصلہ مشرقی لداخ کے چوما ۔ سیکٹر کا منگل سے تین روزہ دورہ شروع کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT