Friday , November 24 2017
Home / دنیا / حلال گوشت اور شراب حسن روحانی کا صدر فرانس کے ساتھ لنچ سے گریز

حلال گوشت اور شراب حسن روحانی کا صدر فرانس کے ساتھ لنچ سے گریز

تہران۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی جو یوروپ کا گزشتہ10 سال میں دورہ کرنے والے اولین صدر ایران ہوں گے ۔ انہوں نے فرانس سے درخواست کی تھی کہ ان کے دورہ فرانس کے موقع پر سرکاری ظہرانہ میں حلال گوشت سربراہ کیا جائے اور میز پر شراب نہ پیش کی جائے ۔ صدر فرانس فرینکوئی اولان اور صدر ایران حسن روحانی کی سرکاری ظہرانہ پر ملاقات مقرر تھی لیکن فرانس کے قصر صدارت ایلیسی نے صدر ایران کی درخواست مسترد کردی جس پر صدر ایران حسن روحانی نے ظہرانہ کی دعوت منسوخ کردینے کیلئے کہا ۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صدور ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے نیوکلیر پروگرام کے بارے میں معاہدہ پر تبادلہ خیال کرنے والے تھے ۔ ویانا میں 6 عالمی طاقتوں امریکہ ‘ برطانیہ ‘ فرانس ‘ روس ‘ چین اور چھٹویں ملک جرمنی کے درمیان نیوکلیر معاہدہ طئے پایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT