Tuesday , December 19 2017
Home / Top Stories / اکھلیش یادو اور ان کی بیوی لفٹ میں پھنس گئے

اکھلیش یادو اور ان کی بیوی لفٹ میں پھنس گئے

LUCKNOW, DEC 18 (UNI):- Uttar Pradesh Chief Minister Akhilesh Yadav (R) with wife Dimple Yadav at Bal Sansad in Vidhan Sabha in Lucknow on Friday. UNI PHOTO-86U

لکھنؤ /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو ریاستی اسمبلی کی عمارت میں وی آئی پی لفٹ کے اندر تقریباً ْآدھا گھنٹہ تک پھنسے رہے۔ سیکورٹی عہدہ داروں کو نازک صورت حال سے گزرنا پڑا۔ اس واقعہ کے باعث اسمبلی میں ہلچل مچ گئی۔ چیف منسٹر اور ان کی ایم پی اہلیہ ہزار کوششوں کے باوجود لفٹ سے باہر نہیں آسکے۔ چیف منسٹر کے سیکورٹی اسٹاف نے انھیں ہرممکن لفٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ عہدہ داروں نے بتایا کہ اسمبلی کامپلیکس میں یہ واقعہ تکنیکی وجہ سے پیش آیا۔ انھیں گھٹن سے محفوظ رکھنے کے لئے گیس ماسک فراہم کئے گئے تھے، تاہم 30 منٹ کے بعد وہ لفٹ نمبر 1 سے باہر آگئے، جو چیف منسٹر اور اسپیکر کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT