Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ہندوستانی قونصل خانہ پر حملہ میں پاکستانی فوج ملوث:افغانستان

ہندوستانی قونصل خانہ پر حملہ میں پاکستانی فوج ملوث:افغانستان

کابل ۔ 12 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مزار شریف میں ہندوستانی قونصل خانہ پر حملہ میں پاکستانی فوجی عہدیدار ملوث تھے۔ افغانستان کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے انہیں دیکھا ہے اور 99 فیصد یقین کے ساتھ یہ کہا جاسکتا ہے کہ حملہ آور پاکستانی فوجی عہدیدار تھے۔ صوبہ بلخ کے پولیس سربراہ سید کمال سعادت نے گزشتہ ہفتہ ہوئے اس حملہ میں جہاں حملہ آوروں نے قونصل خانہ کی عمارتوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی ، بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ اور پوری طرح تیاری کے ساتھ یہاں آئے تھے اور انہیں انٹلیجنس اطلاعات بھی فراہم تھی۔ انہوں نے کہا کہ صرف اللہ کی مدد سے ہم اس صورتحال پر قابو پانے اور حملہ آوروں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور فوجی تربیت یافتہ تھے جنہوں نے 25 گھنٹوں کے محاصرہ کے دوران افغان سیکوریٹی فورسس کے ساتھ لڑائی جاری رکھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT