Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / آئی ایس آئی ایس کے ویڈیو میں چار سالہ برطانوی لڑکے کو دھماکہ کرتے ہوئے دکھایا گیا

آئی ایس آئی ایس کے ویڈیو میں چار سالہ برطانوی لڑکے کو دھماکہ کرتے ہوئے دکھایا گیا

لندن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس آئی ایس نے ایک نیا ویڈیو جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ ایک چار سالہ برطانوی لڑکا ایک کار کو دھماکہ سے اڑا دے رہا ہے جس میں قیدی سوار تھے۔ اس دھماکہ سے تین افراد ہلاک ہوئے ان پر الزام تھا کہ یہ لوگ مغرب کیلئے شام میں جاسوسی کررہے ہیں۔ برطانوی لڑکے کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد 2012ء میں شام کا رخ کیا تھا جہاں اس نے سوڈان کے جنگجو ابوبکر سے شادی کرلی تھی۔ اس لڑکے کی شناخت عیسیٰ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

میدوگري (نائیجیریا) 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کیمپ میں دو خواتین خودکش بم حملوں میں 60 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔فوج اور ہنگامی خدمات کے محکمہ کے افسران نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو ترک کرنے والے لوگوں کیلئے بنائے گئے ایک کیمپ میں کل حملے کئے گئے ۔ یہ حملہ میدوگري کے دارالحکومت بورنو سے 85 کلومیٹر دور ہے ۔ نائجیریا میں ہنگامی انتظامیہ ایجنسی کے سربراہ ستومي احمد نے کہا کہ اس حملے میں 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اگرچہ کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن اس طرح کے حملے بوکو حرام کی جانب سے پہلے بھی کئے جاتے رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT