Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / اپوزیشن اتحاد کو مستحکم کرنے کوششیں ضروری : یچوری

اپوزیشن اتحاد کو مستحکم کرنے کوششیں ضروری : یچوری

اپوزیشن کا اجلاس ، راہول گاندھی کا ’’فلاپ شو‘‘ ، بی جے پی کا ردعمل
ہوڑہ ؍ نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کی جانب سے طلب کردہ پریس کانفرنس میں عدم شرکت کے اپنے موقف پر برقرار رہتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو مستحکم کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئے۔ اس کے لئے مناسب ہم آہنگی اور مشاورت ضروری ہے۔ جنرل سیکریٹری سی پی آئی ایم سیتا رام یچوری یہاں پر ایک پروگرام کے موقع پر علیحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کل انہوں نے کہا تھا کہ مشترکہ پریس کانفرنس سے ان کی پارٹی ترک تعلق کررہی ہے، کیونکہ تعاون اور مشاورت کا شرکاء کے درمیان فقدان ہے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں، جے ڈی (یو)، ایس پی، بی ایس پی کی عدم شرکت کی پرواہ کئے بغیر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے بعض علاقائی پارٹیوں کے ساتھ آج دن میں اتحاد کا مظاہرہ کیا اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نوٹوں کی تنسیخ کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس زیرقیادت 8 پارٹیوں کے نوٹوں کی تنسیخ کے خلاف اجلاس کا مذاق اُڑاتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ یہ راہول گاندھی کا ’’فلاپ شو‘‘ تھا اور کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا بلبلہ پھوٹ چکا ہے۔ اس سے پہلے کہ اس اتحاد کا آغاز ہوتا ہے، بی جے پی نے کہا کہ 16 پارٹیاں پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے نوٹوں پر امتناع کے بارے میں متحد تھیں لیکن آج کتنی پارٹیاں اجلاس میں شریک ہوئیں۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ راہول گاندھی نے بلوغت اور قوت جاذبہ کی کمی ہے۔ وہ جلد ہی اکیلے پڑ جائیں گے اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے رہیں گے۔

 

یو پی میں امکانی اتحاد پر تجسس برقرار
نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج یو پی میں امکانی اتحاد کے بارے میں تجسس برقرار رکھا ۔ اس سلسلے میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے اتحاد کے بارے میں افواہیں گرم ہیں۔ 8 اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس کے بعد اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکمت عملی کا مسئلہ ہے اور وہ پریس کانفرنس میں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔ آپ اگر خواہش کریں تو میں سرگوشی میں کچھ کہہ سکتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT