Wednesday , July 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 نومبر (راست) محترمہ زیب النساء زوجہ جناب سید حسین ترمذی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نلگنڈہ کا طویل علالت کے بعد جمعرات 23 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد سرائے میر عالم نلگنڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قبرستان عیدگاہ نلگنڈہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان جناب سید صغیر حسین ترمذی‘ جناب سید ظہیر حسین ترمذی (مقیم سعودی عرب) اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحومہ‘ مولانا سید شریف حسین ترمذی کی بھاوج‘ جناب سید اکرم حسین ترمذی سابق پرنسپال اورینٹل اُردو کالج حمایت نگر حیدرآباد اور مولانا انور ترمذی خطیب جامع مسجد مشیرآباد کی حقیقی تائی تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9912238783 اور 8686181999 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ضیا الدین فاروقی ولد جناب سراج الدین فاروقی کا انتقال 23 نومبر کو ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین بعد ظہر متصل قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885326020 ۔ 9966085542 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ رحمت زوجہ جناب محمد رحمت علی مددگار مہتمم محکمہ تعمیرات دختر ڈاکٹر منیر الرحمن آغا پورہ کا بروز چہارشنبہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر درگاہ حضرات یوسفینؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703179074 ۔ 9399988309 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عشرت بیگم زوجہ جناب سید رضوان الدین مرحوم کا 22 نومبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی دودھ باولی میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان حضرت عبداللہ شاہ صاحب درگاہ شریف کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ ، سابق صدر نشین اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خاں کی پھوپی زاد بہن ہوتی ہیں ۔ جناب سید جاوید کانگریس لیڈر اوپل کی والدہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8688830333 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا رضا علی ابن حضرت مہدی علی مرحوم ( موظف منیجر کوآپریٹیو بینک ) کا 22 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک ، دارالشفاء میں مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ ، سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 24 نومبر کو عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں منعقد ہوگی ۔ جانشین حضرت سلطان العلماء کا خطاب ہوگا ۔ 4 ساعت عصر مجلس کا آغاز ہوگا ۔ پسماندگان میں اہلیہ و دختران و فرزند عرفان علی مرزا ( کینڈا ) و ڈاکٹر مہدی علی مرزا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-24561466 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ یوسف النساء بیگم زوجہ کپتان سید عبدالعلی خان مرحوم بنت کپتان نواب محمد محی الدین خان مرحوم کا 23 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عامرہ میں ادا کی گئی اور تدفین بوٹس کلب سکندرآباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد عامرہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985391052 ۔ 9397038429 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب لیاقت علی خان ولد حیات علی خاں مرحوم کا بعمر 62 سال ساکن چنچل گوڑہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محبوبیہ چنچل گوڑہ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885179399 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT